• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیز سیریز :جوش ہیزل ووڈ دوسرے ٹیسٹ سے باہر

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے برسبین ٹیسٹ میں فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کے سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جمعرات سے ایڈیلیڈ میں ہونے والے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا مزید کہنا ہے کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں جھے رچرڈسن یا مائیکل نیسر آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہونگے۔

واضح رہے کہ برسبین میں کھیلے گئے ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے فالو آن کا شکار ہوجانے کے بعد آسٹریلیا کو جیت کے لیے 20 رنز کا ہدف دیا تھا جو میزبان ٹیم نے بآسانی 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔


تازہ ترین