• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کا بالنگ ، بیٹنگ کے بعد وکٹ کیپنگ کا بھی شاندار مظاہرہ

’ہمیں ایک نیا وکٹ کیپر مل گیا‘، پی سی بی کا ٹوئٹ/ فائل فوٹو
’ہمیں ایک نیا وکٹ کیپر مل گیا‘، پی سی بی کا ٹوئٹ/ فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اپنی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں لیکن اُن  میں کچھ اور صلاحیتیں بھی چھپی ہوئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک حالیہ ویڈیو میں دائیں ہاتھ کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیٹ پریکٹس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم وکٹ کِیپنگ کی اپنی شاندار مہارت کا مظاہرہ کرریے ہیں۔

پی سی بی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں ایک نیا وکٹ کیپر بھی مل گیا ہے۔‘

خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شام 6 بجے کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین