کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرکٹ آسٹریلیا کے سیکیورٹی وفد نے پیر کو نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ دیکھا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سیکورٹی ماہر ریگ ڈیکاسن بھی اسٹیڈیم میں موجود رہے۔ وفد نے ہوٹل سے اسٹیڈیم تک کے سیکورٹی انتظامات دیکھے۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو آئندہ سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے ۔