• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں آج کورونا کے 65 نئےکیسز رپورٹ، ایک مریض کا انتقال

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس  سے مزید ایک مریض انتقال کرگیا۔

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 856 ہوگئی ہے۔ 

سعودی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 65 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار 369 ہوگئی ہے۔ 

سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 82 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 636 ہوگئی۔ 

سعودی وزارت صحت کے مطابق 33 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین