عظیم سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورولس عثمان‘کے مرکزی کردار عثمان بے کی گرفتاری نے مداحوں کو پریشان کردیا۔
اس سیریز کے سیزن 3 کی نئی قسط کی جھلکیوں میں ’عثمان بے‘ ان کے کائی قبیلے کے سامنے گرفتار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
’کورولس عثمان‘ کی پروڈکشن ٹیم نے سیریز کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس سیریز کی نئی قسط کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں’عثمان بے‘ کو گرفتار ہوتا دیکھ کر مداح سیریز کی نئی قسط دیکھنے کے لیے بے تابی سے انتظار کررہے ہیں تاکہ یہ جان سکیں کہ اس گرفتاری کا نتیجہ کیا ہوگا۔
سیریز’کورولس عثمان‘ کے سیزن 3 کی یہ نئی قسط آج نشر ہوگی۔
واضح رہے کہ تاریخی تُرک سیریز جو کہ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی زندگی کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے، اس وقت اردو زبان میں ڈب کر کے جیو ٹی وی پر بھی نشر کی جا رہی ہے۔