• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول 11 روپے سستا ہوسکتا تھا، انڈسٹری ذرائع


انڈسٹری ذرائع نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 11 روپے اور ڈیزل پر 8 روپے 75 پیسے فی لٹر تک کی کمی ہوسکتی تھی۔

انڈسٹری ذرائع کے مابق حکومت نے سیلز ٹیکس، ڈیلرز مارجن اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع بڑھادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس، ڈیلرز اور مارکیٹنگ کمپنیوں کے منافع کے سبب عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ نہیں مل سکا ہے۔

جیو نیوز کے نمائندے سیف الرحمان کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرول پر جنرل سیلز ٹیکس 1 اعشاریہ 63 فیصد سے بڑھا کر 4 اعشاریہ 77 فیصد کردیاہے۔

رپورٹ کے مطابق پٹرول پر ڈیلرز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا منافع 1 روپے 70پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسی طرح ڈیزل پر جی ایس ٹی7 اعشاریہ 4 فیصد سے بڑھا کر 9 فیصد کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف ڈیزل پر ڈیلرز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا منافع 1 روپے54 پیسے بڑھا دیا گیا جبکہ پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کو برقرار رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین