• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی 206 خانیوال میں ضمنی انتخاب آج ہوگا

پنجاب سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 206 خانیوال پر ضمنی انتخاب آج ہوگا۔ امیدواروں سے متعلق دلچسپ صورتحال نے اس الیکشن کو کافی اہم بنادیا ہے۔

یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے نشاط احمد ڈاہا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، لیکن اس حلقے میں نشاط احمد ڈاہا کی بیوہ نورین نشاط ڈاہا پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

اس حلقے سے 2018ء کے الیکشن کے تحریک انصاف کے امیدوار رانا محمد سلیم اس مرتبہ (ن) لیگی امیدوار ہیں جبکہ پی پی کے میر واثق سرجیس حیدر اور تحریکِ لبیک کے شیخ محمد اکمل بھی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے خانیوال ضمنی انتخابی مہم کے دوران درج ہونے والے مقدمے کے بعد لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ سے پانچ دن کی عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ خانیوال ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی تحریک انصاف کی بی ٹیم کے طور پر سامنے آئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید