• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد خان بالی ووڈ نگری کو کیوں یاد کرتے ہیں؟

پاکستانی اسٹار فواد خان کی آخری بالی ووڈ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ پانچ سال پہلے ریلیز ہوئی تھی لیکن انہیں آج بھی بالی ووڈ نگری کی یاد آتی ہے۔

فواد خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اتنا عرصہ گزرنے کے بعد بھی بالی ووڈ انڈسٹری کو یاد کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ’ وہ بالی ووڈ انڈسٹری کو بالکل یاد کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے بھارت میں کچھ اچھے دوست بنائے جن سے اب بھی وہ رابطے میں رہتے ہیں‘۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ’انہیں ممبئی کافی یاد آتا ہے، وہ ایک خوبصورت شہر ہے‘۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ’وہ بھارت کے جتنے بھی شہروں میں گئے، ان کا تجربہ خوبصورت رہا‘۔ 

خیال رہے کہ پاکستانی اسٹار فواد خان نے کئی مشہور بالی ووڈ فلموں میں کام کیا ہے، جن میں ’خوبصورت‘، ’کپور اینڈ سنز ‘ اور ’اے دل ہے مشکل ‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔ 

ان کی آخری بالی ووڈ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ 2016 میں ریلیز ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ 2016 میں اُڑی میں ہونے والےحملے کے بعد انڈین موشن پکچر پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں کےبالی ووڈ فلموں میں کام کرنے پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کی تھی۔

جبکہ آل انڈین سینے ورکرز ایسوسی ایشن نے 2019 میں ہونے والے پلوامہ دہشت گردحملے کے بعد پاکستانی فنکاروں پر مکمل پابندی کا اعلان کردیا تھا۔

تازہ ترین