• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: کورونا وبا میں جعلی کمپنی کے نام پر 56 لاکھ ڈالر قرض لینے والے شخص کو سزا


امریکی ریاست نیو جرسی میں کورونا وبا کے دوران جعلی کمپنی کے نام پر 56 لاکھ ڈالر کا قرض لینے والے شخص کو 5 سال چار ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

امریکی ریاست نیو جرسی کے حکام نے بتایا کہ 31 برس کے اظہر سرور رانا نامی شخص کو نہ صرف جیل کاٹنا ہوگی بلکہ رقم بھی واپس کرنا ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اظہر سرور رانا نے اپریل 2020 میں جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ایک کروڑ ڈالرز کے قرض کی درخواست جمع کروائی تھی۔

مئی 2020 اظہر سرور کو 56 لاکھ ڈالرز قرض کی مد میں دیے گئے۔

چارج شیٹ کے مطابق قرض کی رقم کو ذاتی اخراجات میں استعمال کیا گیا جس میں گاڑیوں کی مشہور برانڈ کی ڈیلر شپ بھی شامل تھی۔

اظہر رانا نے لاکھوں ڈالرز خاندان کے لوگوں کے نام پر پاکستان بھی منتقل کیے۔ اظہر سرور رانا کو دسمبر 2020 میں امریکا سے پاکستان جانے سے پہلے گرفتار کیا گیا۔

تازہ ترین