• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ کو کئی دھچکے، اہم سیریز شدید متاثر ہوئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اس سال پاکستان کرکٹ کو کئی دھچکے لگے جس کی وجہ سے اہم سیریز شدید متاثر ہوئیں۔مارچ میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے مختلف کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کے باعث پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتوی کیے جانے والے بقیہ میچ ابوظبی میں کرائے تھے ۔

 مارچ میں بھی پاکستان سپر لیگ ملتوی ہونے کے بعد بنیادی سوال یہی سامنے آیا ہے کہ مختلف کھلاڑیوں اوراسٹاف کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے پیچھے کیا عوامل ہوسکتے ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ پاکستان سپر لیگ میں جو بائیو سکیور ببل بنایا گیا تھا اس کی خلاف ورزی کس طرح ہوئی ہے۔

 ستمبر میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی میں میچ سے کچھ دیر پہلے سکیورٹی کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کھیلنے سے انکار کردیا تھا اور وطن واپس چلی گئی تھی۔ 

اس کے محض دو دن بعد انگلینڈ کی مرد اور خواتین ٹیموں نے بھی پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا۔

تازہ ترین