• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 7، ٹیموں کو اسکواڈز میں دو کھلاڑیوں کے اضافے کی اجازت

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز کے خلاف کورونا کی وجہ سے ون ڈے سیریز کے التواء کے بعد پی سی بی نے پی ایس ایل کو مشکلات سے بچانے کے لئے پی ایس ایل فرنچائزز کے لئے اسکواڈز کی تعداد میں اضافہ کی تجویز دی ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق۔پی ایس ایل میں شریک 6 ٹیموں میں سے ہر ایک کو 18 پلیئرز رکھنے کی اجازت تھی،اسے اب بڑھا کر 20 کردیا گیا ہے۔اس طرح ہر فرنچائز 2،2 کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی جو کہ اگلے ماہ کے شروع میں ہوگا، دیگر کھلاڑیوں کا انتخاب ہوچکا ہے،پی سی بی کے ذرائع کےمطابق ہر فرنچائز ایک کھلاڑی مقامی رکھنے کی پابند ہوگی جب کہ ایک پلیئر غیر ملکی رکھا جاسکے گا۔ کووڈ کیسز زیادہ رپورٹ ہونے پرپی ایس ایل فرنچائز کو بھی اپنے 11 کھلاڑی میدان میں اتارنا مشکل ہوسکتا ہے،اس لئے پلیئرزکی تعداد بڑھائی گئی ہے تاکہ کسی قسم کا مسئلہ پیدا نہ ہوسکے۔

تازہ ترین