• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ میچ میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر کشمیری طالب علم کو جیل بھیج دیا گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) کرکٹ میچ میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر کشمیری طالب علم کو جیل بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کشمیری طالب علم شوکت احمد گنائی کرکٹ میچ میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر تقریباً دو ماہ جیل میں گزار چکا ہے۔طالب علم کے خاندان نے اس کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ غیرملکی چینل کے مطابق وکلاء طالب علم کی نمائندگی کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وڈیو میں مقبوضہ کشمیر کی رہائشی طالب علم کی والدہ حفظیہ بیگم کا کہنا ہے کہ اس کا اپنے بیٹے کیلئے دل جلتا ہے، ہر دن بہت مشکل سے گزرتا ہے۔ انہوں نے روتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے دو ماہ سے ٹھیک سے کھانا نہیں کھایا۔ 24 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں کشمیری طالب علم اور اس کے دوستوں میں پیغامات کا تبادلہ ہوا جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔ کالج حکام نے طلباء پر پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کا بھی الزام لگایا ہے۔

تازہ ترین