• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیٹ مڈلٹن، کرسمس پر کنسرٹ کی میزبانی کرنے کیلئے پرجوش

برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ، کیٹ مڈلٹن کرسمس کیرول کنسرٹ کی میزبانی کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

شاہی مبصر کرس شِپ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

انہوں نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ کرسمس کیرول کنسرٹ کی میزبانی ڈچس آف کیمبرج نے کی‘۔

شاہی مبصر نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ اس کنسرٹ کو کرسمس کے موقع پر شام 7:30 بجے ٹی وی پر نشر کیا جائے گا‘۔ 

کیٹ میڈلٹن نے اس کنسرٹ کے بارے میں کہا کہ’وہ ویسٹ منسٹر ایبے میں (ٹوگیدر ایٹ کرسمس) کی میزبانی کرنے پر بہت پرجوش ہیں‘۔

اس کنسرٹ میں ڈچز آف کیمبرج کی فیملی، بشمول ان کے والدین کیرول اور مائیکل مڈلٹن، اور ان کے بہن بھائیوں نے بھی شرکت کی۔

اس تقریب میں ویسٹ منسٹر ایبے کوئر کے گائے ہوئے کیرول بھی شامل ہیں جو لیونا لیوس اور ایلی گولڈنگ کے ساتھ مل کر گائے گئے تھے۔

یاد رہے کہ انہوں نے 2011 میں شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن  کی شادی کے استقبالیہ میں بھی پرفارم کیا تھا۔

تازہ ترین