• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برداری افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کروانے میں کردار ادا کرے، سعد رضوی

 تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال انتہائی نازک مسائل سے دوچار ہے، عالمی برداری طالبان کا مؤقف سنے اور حقیقت تسلیم کرے، عالمی برداری افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کروانے میں کردار ادا کرے۔

او آئی سی کے اجلاس سے متعلق بیان دیتے ہوئے سعد رضوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی اجلاس خوش آئند اور مثبت اقدام ہے۔

 سعد رضوی نے کہا کہ اچھا ہوتا وزیراعظم اپنی تقریر میں کشمیر، عافیہ صدیقی کا بھی ذکر کرتے، کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔

سربراہ ٹی ایل پی نے کہا کہ عافیہ صدیقی کو رہا کروانا پاکستانی حکومت اور قوم کے لیے امتحان ہے۔

تازہ ترین