• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کامن ویلتھ گیمز کی روایتی کوئینز بیٹن ریلے اس ماہ پاکستان کے سفر پر

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں اگلے سال 22 ویں کامن ویلتھ گیمز کا میلہ سجنے جارہاہے جس کیلئے روایتی کوئینزبیٹن ریلے کے سفر کا آغاز 7 اکتوبر کو بکنگھم پیلس سے ہوچکا ہے 28جولائی سے 8 اگست تک منعقد ہونے والے اس میگا ایونٹ کی بیٹن ریلے 269 دنوں میں 90 ہزارمیل کا فاصلہ طے کرتے ہوئے دولت مشترکہ کے 72 ممالک میں جائے گی اس بیٹن ریلے کی تیاری میں پلاٹینیم، تانبے، پیتل اور ایلمونیم استعمال کیا گیا ہے۔ 

اس کے علاوہ 360 ڈگری کیمرہ، ہارٹ ریٹ مانیٹر، ایٹموسفیئر سینسرز اور ایل ای ڈی لائٹنگ نصب کی گئیں ہیں بیٹن رواں ماہ 27 دسمبرکو تین دنوں کیلئے کراچی آئے گی کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ پرنگاہ ڈالیں تو اس کاآغاز 1930 میں کینیڈا کی ریاست ہملٹن سے ہوا اس وقت ان گیمز کو برٹش ایمپائر گیمز کا نام دیا گیا جس میں 11 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی جبکہ کوینئز بیٹن ریلے کاآغاز 1958 میں برطانیہ کے شہرکارڈف سے ہواابتک کھیلے گئے 21 کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کینیڈا، برطانیہ، آسڑیلیا، جمیکا، اسکاٹ لینڈ، نیوزی لینڈ، ملائشیاء اور بھارت کرچکے ہیں۔ 

ان گیمز میں فتوحات کی بات کریں توآسٹریلیا 932 گولڈ، 774 سلور اور709 برونز میڈلزکے ساتھ سرفہرست ہے انگلینڈ 714 گولڈ، 715 سلور اور715 برونزکے ساتھ دوسرے جبکہ کینیڈا 484 گولڈ، 516 سلور اور 5 برونزمیڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے پاکستان نے 1954 میں کینیڈا کے شہر وینکیور میں پہلی بار کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کی اور مجموعی طورپر ابتک منعقدہ 21 میں سے 13 گیمز میں حصہ لیا ہے اور مجموعی طورپر 25 گولڈ، 24 سلور اور 26 برونز میڈلز جیتے ہیں۔ 

جس میں زیادہ ترکارنامہ 21 گولڈ میڈلز کے ساتھ ریسلرزکارہا ہے اس کے علاوہ 2 گولڈ میڈلز ایتھلیٹکس جبکہ ایک میڈل باکسنگ میں آیا ، بیٹن ریلے کے کراچی میں استقبال اور مختلف پروگرامز منعقدکرانے کیلئے کامن ویلتھ گیمزایسوی ایشن پاکستان کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سیدعارف حسن نے فاطمہ لاکھانی کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی ہے سید وسیم ہاشمی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین جبکہ دیگر ممبران میں وینا سلمان مسعود، محمدجہانگیر، محمد شفیق، لیفٹنٹ کرنل (ر) محمدناصر اعجازتنگ، امتیاز احمد شیخ، تہمینہ آصف، اصغر بلوچ،نرگس رحیم تولہ، کے نام شامل ہیں احمد علی راجپوت آرگنائزنگ سیکریٹری، پرویزاحمد چیف کوآرڈینیٹراور راقم الحروف میڈیا کوآرڈینیٹرکی حیثیت سے اپنی ذمے داری اداکررہے ہیں۔

آرگنائزنگ کمیٹی میں سندھ رینجرز، سندھ پولیس، کمشنر کراچی، ایڈمنسٹریٹر کراچی، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے، سندھ اسپورٹس بورڈ اور پی او اے کے نمائندوں کوبھی شامل کیا گیا ہے بیٹن ریلے کے پروگرامزکوحتمی شکل دینے کیلئے کامن ویلتھ گیمز ایسوسی ایشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل محمدخالد محمود نے گزشتہ دنوں آرگنائزنگ کمیٹی کی چیئرپرسن فاطمہ لاکھانی اور دیگر اراکین کے ہمراہ مزار قائداعظم، سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی، مولانا محمدعلی جوہرپارک (ککری گراؤنڈ) لیاری، کراچی گرامراسکول سمیت مختلف ویینیوز کا دورہ کرکے انتظامات کاجائزہ لیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین