• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی صدر کا پارٹی ضوابط کو بہتر بنانے پر زور

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے صدر،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نےکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی مرکزی اور متحدہ قیادت کو برقرار رکھنے میں پارٹی کے داخلی ضابطوں کے اہم کردار پر زور دیا ہے۔پارٹی کے داخلی ضوابط کے بارے میں پیرکو بیجنگ میں ہونے والے ایک قومی اجلاس کو ہدایت دیتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ یہ ضابطے پارٹی کی طویل مدتی حکمرانی اورملک کی پائیدار خوشحالی اور استحکام کے لیے بھی اہمیت کے حامل ہیں۔
تازہ ترین