بیجنگ (آئی این پی ) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ آبنائے تائیوان میں کشیدگی کا ایک نیا دور شروع ہو رہا ہے ۔ بیجنگ میں 2021 کی بین الاقوامی صورتحال اور چین کی سفارت کاری کے موضوع پر سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وانگ ای نے کہا کہ آبنائے تائیوان میں کشیدگی کا ایک نیا دور شروع ہو رہا ہے۔صورتحال کی جڑ یہ ہے کہ تائیوان کے حکام علیحدگی کے لیے امریکہ پر انحصار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔" امریکہ اور بعض ممالک "چین کو کنٹرول کرنے کے لییتائیوان کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہی وہ کارروائیاں ہیں جنہوں نے آبنائے تائیوان کی صورتحال کو تبدیل کیا، آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچایا، اور بین الاقوامی برادری کے اتفاق رائے اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی۔ اس سلسلے میں، ہم نے ایک سنجیدہ انتباہ جاری کیا اور سخت جوابی اقدامات اختیار کئے ۔ دس دن پہلے، ہم نے نکاراگوا کے ساتھ دوبارہ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں۔یوں چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کی کل تعداد 181 ہو گئی ہے، اور بین الاقوامی سطح پر ایک چین کے اتفاق رائے کو مستحکم کیا گیا ہے۔ تائیوان ایک آوارہ ہے جو بالا آخر گھر واپس آئے گا، نہ کہ دوسروں کے ذریعے استعمال ہونے والا شطرنج کی بساط کا پیادہ۔ چین کا اتحاد ناگزیر ہے اور یہ ایک دن ہو کر رہے گا۔