بیجنگ(شِنہوا)چین میں معروف لائیوسٹریمر ہوانگ وئی پر ٹیکس چوری کے الزام میں 1ارب 34 کروڑ یوآن(تقریبا 21کروڑ امریکی ڈالر) جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔چین کی ریاستی ٹیکس انتظامیہ کی ویب سائٹ پر پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوانگ وئی نے 2019 اور 2020 کے درمیان اپنی ذاتی آمدنی چھپا کر اور اپنی آمدنی کے جھوٹے ذرائع ظاہر کر کے 64 کروڑ 30 لاکھ یوآن کا ٹیکس چوری کیا جبکہ وہ 6 کروڑ یوآن کے دیگر ٹیکسز ادا کرنے میں ناکام رہی۔قانون کے مطابق ہوانگ وئی پر 1 ارب 34 کروڑ یوآن جرمانہ کیا گیا جس میں ٹیکس ادائیگیاں اور واجب الادا جرمانے شامل ہیں۔