راولپنڈی (ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ)حکومت پنجاب کی طرف سے عوام کو صحت کارڈ کے ذریعہ جن ہسپتالوں میں مفت طبی سہولتیں حاصل ہوں گی کی فہرست جاری کر دی گئی ۔ راولپنڈی کے عوام کو 12 ہسپتالوں میں یہ سہولت حاصل ہو گی ضلع راولپنڈی کے عوام کو جن ہسپتالوں میں یہ مفت طبی سہولت حاصل ہو گی ان میں اسلامک انٹرنیشنل ہسپتال ٹرسٹ راولپنڈی، فرینڈز ویلفیئر ہسپتال راولپنڈی، سعادت انٹرنیشنل ہسپتال کہوٹہ ،حسین لاکھانی ہسپتال راولپنڈی ، کرسچین ہسپتال ٹیکسلا، الاسید ہسپتال ٹیکسلا، بحریہ انٹرنیشل ہسپتال فیز 8 ، الخدمت رازی ہسپتال راولپنڈی، الشبہاز میڈیکل کمپلیکس کہوٹہ، بلال ہسپتال راولپنڈی ، عباسی ہسپتال مری اور راولپنڈ ی انسیٹیویٹ آف کارڈیولوجی شامل ہیں۔