• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشوں کی پیشگوئی کے پیشِ نظر ہنگامی اقدامات کیے ہیں: بلال یاسین

بلال یاسین—فائل فوٹو
بلال یاسین—فائل فوٹو

وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کے پیشِ نظر ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔

بلال یاسین نے اندرونِ لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسیٔ آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام ہنگامی انتظامات کو خود وزیرِ اعلیٰ مریم نواز مانیٹر کر رہی ہیں۔

وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب نے کہا کہ پنجاب بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کے پیشِ نظر ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔

ڈی سی آفس میں قائم مانیٹرنگ روم میں بریفنگ کے دوران انہیں بتایا گیا کہ ایک ہزار 585 کیمروں کی مدد سے 10 ویں محرم کے جلوسوں کی ماںیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید