• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، لائیوا سٹریمر کو ٹیکس چوری پر37 ارب روپے جرمانہ

بیجنگ (جنگ نیوز )چین سے تعلق رکھنے والی ایک مقبول لائیو سٹریمر کو ٹیکس چوری پر 21کروڑ ڈالر (37 ارب پاکستانی روپے)کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ہوانگ وی، جو ویا کے نام سے مشہور ہیں ایک انٹرنیٹ سیلبریٹی ہیں جن کے کروڑوں فالوئرز ہیں۔ انھوں نے اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے مختلف مصنوعات بیچی ہیں۔ہوانگزو میں حکام نے ان پر الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے 2019 اور 2020 میں اپنی ذاتی آمدن چھپانے کی کوشش کی تھی اور دیگر مالی جرائم بھی کیے تھے۔

تازہ ترین