• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز اپنی 37 ویں سالگرہ منائی۔

ماہرہ خان 37 برس کی ہوگئی ہیں، گزشتہ روز ماہرہ خان کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد، نیک خواہشات کے اظہار اور دعاؤں سے نوازا گیا۔

جہاں ماہرہ خان کے مداحوں نے اُن سے بے پناہ محبت کا اظہار کیا وہیں اُن کے بھائی حسان خان کی جانب سے بھی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس میں اُنہوں نے ماہرہ خان کی اُن عادات سے متعلق بات کی جو تقریباً بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

ماہرہ خان کے بھائی حسان خان نے اپنی ویڈیو میں بتایا ہے کہ ’ ماہرہ خان کوئی ایک یا اٹل فیصلہ نہیں کر پاتی ہیں، کسی بھی ایک موضوع پر بات کر کے اُس کے ختم کرنے کے کچھ دیر بعد وہ دوبارہ پوچھتی ہیں کہ اس بات یا مسئلے سے متعلق کیا کرنا ہے۔‘

ماہرہ خان کے بھائی کے مطابق ’ماہرہ خان کو پیسے سے کوئی سروکار نہیں ہے، انہیں آن لائن بیکنگ، چیک بُک، پیسے یا ہزار اور لاکھ میں کوئی فرق نہیں معلوم، وہ پیسے پر زیادہ دھیان نہیں دیتیں۔‘

ماہرہ خان کو کسی کا اچانک فری ہو جانا نہیں پسند، وہ یہ بات بالکل برداشت نہیں کرتیں کہ کوئی اچانک سے اُن کے قریب آنے کی کوشش کرے، ماہرہ خان میں برداشت کی بھی بہت کمی ہے۔

ماہرہ خان ناشتے یا کھانے کے دوران کسی سے ملنا یا اپنا کھانا شیئر کرنا پسند نہیں کرتیں۔

ماہرہ خان بہت بہت ’میسی‘ ( بے ترتیب شخصیت) ہیں، وہ اپنے ارد گرد کا خیال نہیں رکھتی ہیں، کچھ ہی دیر بعد ماہرہ خان اپنے ارد گرد رکھی چیزوں کو بے ترتیب کر دیتی ہیں اور اُنہیں اس کا خیال بھی نہیں ہوتا کہ وہ چیزوں کو اُن کی جگہ یا صحیح سے رکھیں۔

حسان خان کے مطابق ’ماہرہ خان کو کھانا بنانا اور کھانا کھانا بہت پسند ہے، وہ مجھ سے فوڈ آرڈر کرنے کو کہتی رہتی ہیں، ماہرہ خان مارکیٹ بھی جاتی ہیں تو بہت سارے غیر ضروری مسالے خرید لاتی ہیں، وہ کبھی کبھار کھانا بھی بناتی ہیں اور وہ دن کوئی تہوار جیسا ہوتا ہے۔‘

ماہرہ خان کو تھائی فوڈ بہت پسند ہے۔

ماہرہ خان کے بھائی کا کہنا ہے کہ ’ماہرہ خان نے بہت مشکل وقت دیکھا ہے مگر وہ ہر صورتحال کا ڈٹ کا مقابلہ کرتی ہیں، ماہرہ خان سمجھوتا کرنے والوں میں سے نہیں ہیں۔‘

تازہ ترین