• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان نے ڈرامہ ہمسفر کا کون سا سین شیئر کیا؟

پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے 10 سال پرانے ڈرامے سے لیا گیا ایک نکاح کا سین سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ہے۔

ماہرہ خان نے اپنے آج سے 10 سال قبل سُپر ہٹ ڈرامے ’ہمسفر ‘ کی اپنے مداحوں کے ساتھ یاد تازہ کی ہے۔

ماہرہ خان کے اس ڈرامے کو ریلیز ہوئے 10 سال مکمل ہو چکے ہیں ۔


ماہرہ خان کی جانب سے اپنے اس ڈرامے سے لیے گئے ایک جذباتی سین کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دو مرکزی کرداروں خرد اور اشعر کا نکاح دکھایا گیا ہے۔

ماہرہ خان نے اس سین کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین