• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ کی دستاویزی فلم کی ریلیز کا اعلان

کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ کی دستاویزی فلم کی ریلیز کا اعلان
کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ کی دستاویزی فلم کی ریلیز کا اعلان

معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ، ماڈل جارجینا روڈریگز کی دستاویزی فلم کی ریلیز کا اعلان ہوگیا ہے۔

 اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے یوٹیوب چینل پر جارجینا روڈریگز کی  دستاویزی فلم کا ٹیزر شیئر کیا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں جارجینا روڈریگز  کالے رنگ کے لباس اور ہائی ہیلز پہنے بہت پرکشش لگ رہی ہیں۔

ویڈیو میں جارجینا روڈریگز کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہےکہ’ بہت سے لوگ اُن کا نام جانتے ہیں لیکن بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ وہ ہیں کون‘۔

پوسٹ کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ اسے نیٹ فلکس پر اگلے سال 27 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔

ہسپانوی زبان کی اس دستاویزی سیریز میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ روڈریگز کے تعلقات پر روشنی ڈالے جائے گی۔

تازہ ترین