• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسکواش چیمپین شپ، کس کس نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی؟

پنجاب انٹرنیشنل اوپن اسکواش چیمپین شپ میں ٹاپ سیڈ طیب اسلم، فرحان زمان اور وقار محبوب نے کوارٹر فائنلز میں جگہ بنالی ہے۔

لاہور میں جاری ایونٹ کے تمام کوارٹر فائنلز کل کھیلے جائیں گے۔

پنجاب انٹرنیشنل اوپن اسکواش چیمپئین شپ کے دوسرے دن پری کوارٹر فائنلز مقابلے ہوئے۔

ٹاپ سیڈ طیب اسلم نے محمد فرحان کو اسٹریٹ سیٹس میں 0-3 سے ہرا دیا۔

فرحان زمان نے محمد فرحان ہاشمی کو سعید عبد اللّٰہ نے ظاہر شاہ کو حمزہ شریف نے نوید رحمان کو عبدالقادر نے اسرار احمد کو ذیشان زیب نے مہران جاوید کو، وقار محبوب نے سلمان اسلم  اور عاصم خان نے بلال ذاکر کو شکست دی اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

تازہ ترین