• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا چینی 90، شوگر ملوں کا 95 روپے کلو فروخت پر اصرار، مل مالکان اور چیف سیکرٹری پنجاب میں قیمتوں پر اتفاق نہ ہو سکا

لاہور(سپیشل رپورٹر) پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن اورچیف سیکرٹری پنجاب کے درمیان سول سیکرٹریٹ پنجاب میں چینی کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس ہوا تاہم اس موقع پر چینی کی حتمی قیمت پر اتفاق نہ ہوسکا، حکومت نے چینی 90جبکہ شوگر ملوں نے 95روپے کلو فروخت پر اصرار کیا ،شوگر مل نے دعوی کیا کہ چیف سیکرٹری کے ساتھ ملاقات کے دوران طے ہوا کہ انڈسٹری اور حکومت مل کر چلیں گے۔ انڈسٹری کے مسائل حکومت دیکھے گی اور ایسا کوئی عمل نہیں ہوگا جس سے صارفین کے لئے مشکلات پیدا ہوں۔شوگر مل مالکان نے کہا کہ موجودہ سال بھی شوگر ملوں کو مہنگا گنا مل رہا ہے۔

تازہ ترین