• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیٹ مڈلٹن کی کرسمس کی تیاریوں میں مدد کرتے ہوئے تصاویر وائرل

فوٹو، اسکرین گریب
فوٹو، اسکرین گریب

کیٹ مڈلٹن کی ویسٹ منسٹر ایبے کیرول سروس کی کرسمس کی تیاریوں میں مدد کرتے ہوئے تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

یہ تصویریں ’ٹوگیدر ایٹ کرسمس‘  کے پروموشن کا ایک حصّہ ہیں جن کو کرسمس کے موقع پر پیش کیا جائےگا۔ 

ان تصویروں میں، ڈچز آف کیمبرج کو سرخ رنگ کا کرسمس سویٹر پہنے کرسمس کی تیاریوں میں مدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کیٹ میڈلٹن نے اس کنسرٹ کے بارے میں کہا کہ’وہ ویسٹ منسٹر ایبے میں (ٹوگیدر ایٹ کرسمس) کی میزبانی کرنے پر بہت پرجوش ہیں‘۔

اس کنسرٹ میں ڈچز آف کیمبرج کی فیملی، بشمول ان کے والدین کیرول اور مائیکل مڈلٹن، اور ان کے بہن بھائیوں نے بھی شرکت کی۔

اس تقریب میں ویسٹ منسٹر ایبے کوئر کے گائے ہوئے کیرول بھی شامل ہیں جو لیونا لیوس اور ایلی گولڈنگ کے ساتھ مل کر گائے گئے تھے۔

یاد رہے کہ کچھ دنوں پہلے شاہی مبصر کرس شِپ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

انہوں نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ’ کرسمس کیرول کنسرٹ کی میزبانی ڈچس آف کیمبرج نے کی‘۔

شاہی مبصر نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا تھا کہ ’اس کنسرٹ کو کرسمس کے موقع پر شام 7:30 بجے ٹی وی پر نشر کیا جائے گا‘۔ 

تازہ ترین