• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیٹ پلیٹ فرامز پر بغیر بجلی کے جوسر اور سائیکل سے جوس بنانے کا انوکھا طریقہ خوب وائرل ہو رہا ہے۔

جوسر کو دیکھتے ہی ذہن میں سب سے پہلے اس کی مشین اور پھر بجلی ذہن میں آتی ہے مگر اب جوسر بغیر بجلی کے بھی جوس بنا سکتے ہیں، اس کے لیے صرف آپ کو سائیکل چلانی ہو گی۔

وائرل ہوتی اس ویڈیو میں ایک شخص سائیکل پر بیٹھا پیڈلز چلا رہا ہے جبکہ اُس کے سامنے والے پہیے کے ساتھ جڑی جوسر مشین نہ صرف چل رہی ہے بلکہ اس کے اندر مواد بلینڈ ہوتا ہوا بھی دکھائی دے رہا ہے۔

اس ویڈیو کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے، ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اسے  لائیک اور شیئر کیا جا چکا ہے ۔

دوسری جانب ورزش کے شوقین افراد کا کہنا ہے کہ ورزش کے دوران جوس کی تیاری کا یہ عمل اُنہیں بہت پسند آیا ہے۔