• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی

بالی ووڈ کی اداکارہ کرینہ کپور کے او می کرون ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی، دو ہفتے قبل کرینہ کپور کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود قرنطینہ کرلیا تھا۔

برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور نے رواں مہینے کے اوائل میں اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی کی تھی، جس کے بعد انہوں اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا تھا۔

ان کے علاوہ امریتا اروڑا، سیما خان اور ماہیپ کپور کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

کرینہ کپور 13 دن قرنطینہ میں گزارے تاہم انہوں نے اب اپنا اومی کرون کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں ٹیسٹ کا رزلٹ  منفی آیا ہے۔

تازہ ترین