• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت کے موقع پر کراچی میں ان کے مزار پر حاضری دی ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے مزارِ قائد پر پھول رکھے، فاتحہ پڑھی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اقلیتوں کو سارے حقوق دینے ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کو پاکستان ایک آنکھ نہیں بھاتا۔

شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہندو مسلمان کے قتل و غارت اور خاتمے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

تازہ ترین