• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائدِ اعظم کے سبق کو آگے لے کر جانا ہے: وزیرِ اعلیٰ سندھ


وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے سبق کو آگے لے کر جانا ہے۔

بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے 145 ویں یومِ ولادت کے موقع پر کراچی میں بانیٔ پاکستان کے مزار پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حاضری دی۔

انہوں نے مزار قائد پرپھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور وہاں مہمانوں کے لیے موجود کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےیہ بھی کہا کہ دنیا بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارک باد دیتا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید