بیجنگ(صباح نیوز)چین کی وزارت تجارت نے سنکیانگ کے علاقے سے درآمدات پر امریکی پابندی پر سخت عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت نے امریکی کارروائی کو معاشی غنڈہ گردی قرار دیا ۔وزارت خارجہ کے ترجمان ژا لیجیان نے کہا کہ امریکی قانون بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کو کنٹرول کرنے والے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کرتا ہے اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے جس کی چین مذمت کرتا ہے اور سختی سے مسترد کرتا ہے ۔