• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں پولیس کی فائرنگ سے 14سالہ لڑکی ہلاک

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکا میں ملزم کے تعاقب میں پولیس کی کپڑوں کی دکان پر فائرنگ کی زد میں آکر 14سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی۔امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک مسلح شخص دہشت گردی کی نیت سے مارکیٹ میں موجود ہے۔ تعاقب پر ملزم کپڑے کی دکان میں داخل ہوگیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتاری دینے کو کہا تاہم وہ نہیں مانا جس پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی فائرنگ سے ملزم موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کی ایک گولی چینجنگ روم کے دروازے کو توڑتے ہوئے اندر موجود لڑکی کو لگ گئی۔کپڑے تبدیل کرنے کے کمرے میں اپنی ماں کے ہمراہ موجود 14 سالہ لڑکی پولیس کی گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جب کہ ایک خاتون بھی زخمی ہوئیں جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔لاس اینجلس پولیس چیف نے فائرنگ کی زد میں آکر میں 14 سالہ لڑکی کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین