• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل جاوید خان کا شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

فیصل جاوید خان کا شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام
فیصل جاوید خان کا شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

 تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

فیصل جاوید نےمائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام  شیئر کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ’ہمارے پیارے دوست کے لیے ڈھیروں دعائیں‘۔

انہوں نے شعیب اختر کی والدہ کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لکھا کہ’اللّٰہ شعیب اختر اور ان کے اہل خانہ کو اس بڑے نقصان پر صبر اور ہمت دے، آمین‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ’ شعیب نے ہمیشہ اپنی ماں کو بہت عزت دی ہے۔ اللّٰہ ان کی والدہ کو جنت میں جگہ دے، آمین‘۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئی ہیں۔

انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رات گئے اپنی والدہ کے انتقال کا اعلان کیا۔

تازہ ترین