• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد کے دوست نے اکشے سے میری شادی کی پیشگوئی کی تھی، ٹوئنکل کھنہ

بالی ووڈ کی اداکارہ سے مصنفہ بننے والی ٹوئنکل کھنہ نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار جیکی شیروف کے ساتھ ایک حالیہ گفتگو میں انکشاف کیا کہ ان کے آنجہانی والد راجیش کھنہ کے ایک علم نجوم کے ماہر (جوتش) نے پیشگوئی کی تھی کہ میری شادی اکشے کمار کے ساتھ ہوگی۔

ٹوئنکل کے مطابق اس وقت تو وہ اکشے کو جانتی بھی نہیں تھیں۔

یاد رہے کہ اکشے اور ٹوئنکل کی شادی 2001 میں ہوئی اور ان کے دو بچے ہیں۔ جن میں بیٹا آراوو اس وقت برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہا ہے جبکہ ایک بیٹی نیتارا ہیں۔

ایک شو کے دوران میزبان اور بالی ووڈ  اداکار جیکی شیروف کے ساتھ گفتگو کے دوران ٹوئنکل کھنہ نے جب جیکی شیروف سے ان کے والد کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ وہ جوتش تھے، جس پر ٹوئنکل نے کہا کہ ان کے والد راجیش کھنہ کے بھی ایک دوست علم نجوم کے ماہر تھے، جنہوں نے یہ پیشگوئی کی تھی کہ میری شادی اکشے کے ساتھ ہوگی۔

ٹوئنکل کا یہ بھی کہنا تھا کہ تاہم میں ان باتوں پر یقین نہیں رکھتی تھی لیکن والد اکثر مجھے کہتے تھے کہ ایسا ہوگا، جبکہ میں اس وقت اکشے سے ملی بھی نہیں تھی۔

ٹوئنکل نے کہا کہ جب اکشے سے میری شادی ہوگئی تو کافی عرصے بعد میرے والد اپنے اسی جوتش دوست کے ساتھ میرے گھر آئے اور کہا کہ ان سے اپنے کیریئر کے بارے میں پوچھ لو۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد پھر چند سالوں بعد والد دوبارہ اسی جوتش کے ساتھ آئے تو جوتش کہا کہ تم مصنفہ بنوگی، جس پر میں کہا کہ گزشتہ 20 سال سے کچھ لکھا ہی نہیں ہے۔ 

واضح رہے کہ ٹوئنکل اب تک 3 کتابیں لکھ چکی ہیں جبکہ وہ اخبارات میں کالم لکھنے کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنے خیالات بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

تازہ ترین