• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست سیدھی سڑک کا نام نہیں، آپ کبھی اوپر کبھی نیچے ہوتے ہیں، وفاقی وزیر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  سیاست ایک سیدھی سڑک کا نام نہیں ہے، کبھی آپ نیچے اور کبھی آپ اوپر ہوتے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کا ہر مرتبہ خیال ہوتا ہے کہ حکومت ہٹ جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جب بھی مقابلہ ہوا ان کے اپنے لوگ انہیں چھوڑ کر بھاگے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہر ادارے کی اپنی حدود اور اپنا کام ہے۔

اتحادیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئی اتحادی حکومت کو اتنی آسانی سے نہیں چھوڑتا۔

انہوں نے سیاست کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ایک سیدھی سڑک کا نام نہیں ہے، کبھی آپ نیچے اور کبھی آپ اوپر ہوتے ہیں۔

فواد چوہدری نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم سے بات ہوئی، انہوں نے بتایا حکومت کی طرف سے چیئرمین نیب کے لیے کوئی نام نہیں بھیجا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے زیادہ ریٹنگز اسپورٹس چینلز کی ہیں۔ 

تازہ ترین