• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں دنیا کا سستا ترین اسمارٹ فون متعارف

World Cheapest Smartphone In India
بھارت کی کمپنی نے دنیا کا سب سے سستا اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے جس کی قیمت صرف 99 بھارتی روپے ہے۔

بنگلور کی کمپنی نے اس سستے ترین اسمارٹ فون کا نام ’اچھے دن‘ رکھا ہے۔اسمارٹ فون میں چارانچ کا ڈسپلے ہے اور ایک جی بی ریم کےعلاوہ اندرونی اسٹوریج چار جی بی ہے جو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے32 جی بی تک بڑھائی جاسکتی ہے۔

ایک وی جی اے سیلفی کیمرہ سامنے اور دو میگا پکسل کیمرہ بیک سائیڈ پر نصب ہے جبکہ تھری جی کے ساتھ دو سم لگانے کی گنجائش ہے۔

اسمارٹ فون تین مختلف ماڈلز اور رنگوں میں دستیاب ہے۔
تازہ ترین