ترجمان جمیعت علماء اسلام صوبہ پنجاب حافظ غضنفر عزیز کا کہنا ہے کہ سربراہ جمیعت مولانا فضل الرحمان نے یہ نہیں کہا کہ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا سیاسی نعرہ تھا۔
اپنے بیان میں جے یو آئی پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ ملتان میں بدھ 15 مئی کی پریس کانفرنس میں فضل الرحمان نے کہیں یہ نہیں کہا کہ ’عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا ایک سیاسی نعرہ تھا‘۔
انہوں نے کہا کہ مولانا کے بیان کو اس طرح پیش کرنا غلط ہے۔ وہ جمیعت علما اسلام کے اصولی موقف کو غلط رنگ دیے جانے کی مذمت کرتے ہیں، کیونکہ اس کے نتیجے میں سوشل میڈیا پر چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔