وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے احتجاج میں کچھ شرپسند عناصر شامل تھے، جس کی وجہ سے کچھ شہریوں کی زندگیاں گئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آج آزاد کشمیر کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان واقعات کی مذمت کی اور انہیں افسوسناک قرار دیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مطالبات کے فوری حل کے لیے 23 ارب روپے کے مالی تعاون کا پیکیج تیار کیا، انھوں نے کہا پیسے آزاد کشمیر حکومت کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوچکے۔
شہباز شریف نے کہا کہ بہترین مشورے دینے پر اتحادیوں کے مشکور ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے خوش اسلوبی سے بحران فوری طور پر حل کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
اجلاس میں مظاہروں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شہدا پیکیج دینے کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم پاکستان نے آزاد کشمیر میں نیلم جہلم پروجیکٹ کا بھی دورہ کیا۔ منصوبےمیں خرابی اور تاخیر کو بدقسمتی قرار دیا۔ انھوں نے کہا عوامی فلاح کے منصوبے میں خرابی یا تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔