پاکستان پر واجب الادا قرض اور ذمہ داریوں کا حجم 80 ہزار 862 ارب روپے ہو گیا۔ قرض اور ذمہ داریوں کا یہ حجم رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی 2022 تامارچ 2023 قرض اور ذمہ داریوں کا حجم 72 ہزار 440 ارب روپے تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی 2023 سے مارچ 2024 تک قرض میں 12 فی صد اضافہ ہوا۔ جولائی 2022 تا مارچ 2023 پاکستان کے ذمہ مقامی قرض 35 ہزار 77 ارب روپے رہا۔
ریاستی اداروں کے ذمہ جولائی 2022 تا مارچ 2023 مقامی قرض 1 ہزار 588 ارب روپے رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ریاستی اداروں کے ذمہ جولائی 2023 تا مارچ 2024 قرض1 ہزار 694 ارب روپے رہا۔ جبکہ بیرونی قرض جولائی 2022 سے مارچ 2023 تک 33 ہزار 23 ارب روپے رہا۔
پاکستان کے ذمہ بیرونی قرض جولائی 2023 سے مارچ 2024 تک 32 ہزار 956 ارب روپے رہا۔ پاکستان کے ذمہ جولائی 2023 تا مارچ 2024 تک مقامی قرض 43 ہزار 432 ارب روپے رہا۔
پاکستان کے ذمہ آئی ایم ایف کاقرض گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ 167 ارب روپےتھا۔ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران یہ قرض بڑھ کر 351.7 ارب روپے ہو گیا۔