• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

انبار میں البغدادی کا قریبی مصاحب بھی مارا گیا

Latest News
بغداد.......عراق کی وزارت داخلہ نے مغربی صوبے الانبار میں پیر کے روز دو فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے داعش کے سرکردہ کمانڈروں کی تفصیل جاری کی ہے اور بتایا ہے کہ ان میں تین روسی شہری اور داعش کا میزائل بنانے کا ماہر بھی شامل تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ مہلوکین میں داعش کی فوجی کونسل کا ایک عہدے دار ابواحمد العلوانی شامل ہے۔وہ صدام حسن کے دور میں سابق ری پبلکن گارڈز کا اہلکار رہا تھا۔ابواحمد العلوانی کا تعلق الرمادی سے تھا جس پر دو روز پہلے عراقی فوج نے قبضہ کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ علوانی، داعش کے خودساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کا قریبی مصاحب تھا اور امریکی فوج کے عراق پر قبضے کے وقت گرفتار ہوا تھا اور بغداد کے نزدیک واقع کیمپ بکا میں قائم حراستی مرکز میں قید رہا تھا۔دوسرے مہلوکین میں عبدالرحمان الیمنی المعروف ابومیسرہ نمایاں ہے۔

وہ تیئیس سال کی عمر میں عراق میں القاعدہ کے مقتول لیڈر ابو مصعب الزرقاوی کے ساتھ کام کرتا رہا تھا۔گذشتہ برسوں کے دوران وہ پہلے شام میں اور پھر اپنے آبائی وطن یمن میں القاعدہ سے وابستہ عالم دین انورالعولقی کے ساتھ مقیم رہا تھا۔انورالعولقی یمنی نژاد امریکی شہری تھا اور وہ 2011ء میں امریکا کے ایک ڈرون حملے میں یمن میں مارا گیا تھا۔
تازہ ترین
تازہ ترین