ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری محمد اشرف قریشی نے سینئر سیاستدان مخدوم محمد جاوید ہاشمی سےملاقات کی، قومی سیاسی اور علاقائی صورتحال کے علاوہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔مخدوم جاوید ہاشمی نے اس موقع پر کہا ریت اور سہاروں پر کھڑی حکومت کبھی کامیاب نہیں ہوتی کھلاڑیوں اور اناڑیوں نے مل کر میرے وطن اور قوم کا حلیہ بگاڑ دیا ہے جس کی وجہ سے تاریخ اور آنے والی نسلیں انہیں معاف نہیں کریں گی۔میاں نواز شریف کی آمد کی خبروں نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔