• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی معروف اداکارہ، کامیڈین و میزبان وینا ملک کی ڈانس کرتے ہوئے نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

وینا ملک اکثر اوقات ہی نت نئے تنازعات میں گھری نظر آ تی ہیں، حال ہی میں وینا ملک کی جانب سے ایک ٹاک شو میں شرکت کی گئی جس میں اُنہوں نے اپنی پہلی شادی کے ناکام ہونے، دوسری شادی کی خواہش اور زندگی کے بیشتر معاملات پر بات کی۔

شو کے دوران ایک سیگمنٹ میں وینا ملک نے ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں وینا ملک کے مداح اُن کی شوبز میں واپسی پر خوشی کا اظہار بھی کرتے نظر آ رہے ہیں جبکہ کچھ انسٹا گرام صارفین کی جانب سے یہ شو ہی بند کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔