• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفقت محمود کی پرویز الہٰی سے ملاقات، پنجاب بلدیاتی الیکشن پر مشاورت


وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الہٰی سے ملاقات میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی پر مشاورت کی ہے۔

شفقت محمود نے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر کے طور پر اتحادی جماعت ق لیگ کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بتایا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےلیے پی ٹی آئی اپنے اتحاد یوں کے ساتھ مل کر مضبوط امیدوار میدان میں اتارے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ ایک پیچ پر ہیں، اپوزیشن جماعتیں بس صرف باتیں کرتی رہیں، 2023ء میں بھی اُن کی حکومت ہوگی۔

دوران گفتگو چوہدری پرویز الہٰی نے شفقت محمود کو پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کا صدر بننے پر مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے سے لوکل گورنمنٹ بل پاس ہو گا تو مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ بل پر اسمبلی کی لارجر کمیٹی بنا دی، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور دیگر پارلیمانی پارٹیز شامل ہیں، میاں محمود الرشید بل کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کر رہےہیں۔

تازہ ترین