بھارتی دارالحکومت دلی میں ہاتھ پیروں سے معذور رکشہ ڈرائیور کو بھارتی بزنس گروپ ’’مہندرا اینڈ مہندرا‘‘ نے ملازمت کی پیش کش کردی۔
انٹرنیٹ پر رکشہ ڈرائیور کی ویڈیو دیکھ کر بزنس ٹائیکون آنند مہندرا نے رکشہ ڈرائیور کی تلاش شروع کروادی۔
انہوں نے لکھا کہ وہ اس شخص کی بہادری سے متاثر ہوئے ہیں، جو انتہائی جواں مردی سے معذوری کا مقابلہ کرتا ہے۔
بھارتی بزنس مین نے اپنی ایک کمپنی مہندرا لاجسٹک کے اسٹاف سے کہا کہ اسے تلاش کرکے بزنس ایسوسی ایٹ کی جاب دی جائے۔