پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بولنگ کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا۔
اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کو بولنگ کوچ درکار ہے، بولنگ کوچ کے لیے لیول تھری کرکٹ کوچنگ ایکریڈیشن کا ہونا ضروری ہے۔
بولنگ کوچ کے لیے 5 سال کا تجربہ بھی لازمی درکار ہو گا جبکہ خواہش مند امیدوار 8 اکتوبر تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بولنگ کوچ وائٹ بال ایشلے نوفکی مستعفی ہو چکے ہیں، ان کی ایشین گیمز آخری سیریز ہے۔
ایشلے نوفکی نے اپنی ذمے داریوں سے الگ ہونے کا بورڈ کو آگاہ کر دیا تھا، ایشلے نوفکی کی ایک ایسوسی ایٹ ملک کی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے بات چیت ہوئی ہے۔