• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: فالمتھ میں دوسری جنگ عظیم کے 2 بم برآمد، سیکڑوں گھر خالی کرنے کی ہدایت

---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

برطانیہ کے شہر فالمتھ میں دوسری جنگِ عظیم کے 2 بم برآمد ہونے کے بعد سیکڑوں گھروں کو خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فالمتھ ڈاکس میں پانی سے 115، 115 کلو گرام وزنی 2 بم ملے، جس کے بعد ایمرجنسی سروسز کو طلب کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پہلے 300 میٹر اور بعد ازاں 755 میٹر کے علاقے کو خالی کرایا گیا۔

گریٹ ویسٹرن ریلوے نے فالمتھ ڈاکس اور فالمتھ ٹاؤن اسٹیشن کے درمیان ٹرین سروس بھی معطل کر دی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید