• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں: میپکو آفس سے ایس ڈی او مبینہ رشوت لیتے ہوئے گرفتار




لودھراں میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) آفس سے سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او) کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ایس ڈی او نے مدعی سے ٹیوب ویل کےلیے 20 ہزار روپے مبینہ طور پر رشوت مانگی تھی۔

ایف آئی اے حکام نے کہا کہ کارروائی کے دوران میپکو ملازمین نے ہماری ٹیم کو یرغمال بنالیا تھا، جسے پولیس نے بازیاب کرایا۔

چیئرمین ہائیڈرو یونین نے ایس ڈی او میپکو کی رشوت ستانی کے الزام میں گرفتاری کے اقدام کو ایف آئی اے کی زیادتی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ایس ڈی او کو اگر انصاف فراہم نہ کیا گیا تو کل سے ہڑتال کریں گے۔

تازہ ترین