لاہور(نمائندہ خصوصی)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب کے بلدیاتی بل کی پنجاب اسمبلی سے منظوری کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان اسمبلی پر مشتمل23رکنی کمیٹی قائم کردی کمیٹی میں پی ٹی آئی ،ن لیگ،ق لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان شامل ہیں۔پنجاب اسمبلی سکرٹریٹ نے قائمہ کمیٹی برائے بلدیات میں توسیع اورنئے ممبران نامزد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔کمیٹی میں تحریک انصاف ،مسلم لیگ (ن) ،مسلم لیگ (ق) ،پیپلزپارٹی کے ارکان شامل ہیں۔ اپوزیشن بل کے حوالے سے اپنی تجاویز باضابطہ اجلاس میں پیش کرے گی۔