• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس: سینٹ پیٹرزبرگ میں کار دھماکا، روسی سروس مین ہلاک، اہلیہ زخمی

تصویر: رائٹرز۔
تصویر: رائٹرز۔

روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں کار دھماکے میں روسی سروس مین ہلاک جبکہ اُن کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔

ماسکو سے روسی میڈیا نے ہلاک سروس مین کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل کے طور پر کی ہے۔ 

روسی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق کار دھماکے میں ایک شخص کی ہلاکت اور دوسرے کے زخمی ہونے کے واقعے پر فوجداری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تاہم کمیٹی نے ہلاک ہونے والے شخص کی فوجی حیثیت کی تصدیق نہیں کی۔ اس واقعے پر یوکرین کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید